سورة ص - آیت 48
وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اسماعیل، یسع اور ذوالکفل (علیہم السلام) کا بھی ذکر کر دیجئے، یہ سب بہترین لوگ (١) تھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 حضرت یسع ( علیہ السلام) کا ذکر سورۃ ٔ انعام ( آیت 86) میں اور حضرت ذوالکفل ( علیہ السلام) کا ذکر سورۃ انبیاء ( آیت 85) میں گزر چکا ہے۔