سورة ص - آیت 39
هَٰذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ ہے ہمارا عطیہ اب تو احسان کر یا روک رکھ، کچھ حساب نہیں (١)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ ہماری دین ہے...........( لوگوں کو اس میں سے دینے یا نہ دینے میں) تجھ پر کوئی محاسبہ نہیں ہے۔ “۔