سورة ص - آیت 19

وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً ۖ كُلٌّ لَّهُ أَوَّابٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور پرندوں کو بھی جمع ہو کر سب کے سب اس کے زیر فرمان رہتے (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١١ یعنی ان کے ساتھ تسبیح پڑھتے جیسا کہ سورۃ انبیاء کی آیت ٧٩ میں گزر چکا ہے اگر ” لہ“ کی ضمیر اللہ تعالیٰ کے لئے قرار دی جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے تھے۔ ( قرطبی)