سورة ص - آیت 11
جُندٌ مَّا هُنَالِكَ مَهْزُومٌ مِّنَ الْأَحْزَابِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ بھی (بڑے بڑے) لشکروں میں سے شکست پایا ہوا (چھوٹا سا) لشکر ہے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی قریش کے یہ کفار آخر ہیں کیا ؟ جس کسی نے پیغمبروں (علیهم السلام) کی مخالفت کی منہ کی کھائی۔ ایک وقت آئے گا کہ مکہ کی سر زمین میں انہیں شکست ہوگی اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اطاعت سے سر جھکائیں گے۔