سورة ص - آیت 5
أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا اس نے اتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کردیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی ان لوگوں کو عقیدۂ توحید عجیب معلوم ہوتا ہے۔ حالانکہ تعجب کی چیز شرک ہے جس پر کوئی بھی عقلی دلیل قائم نہیں ہو سکتی۔