سورة الفاتحة - آیت 4
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بدلے کے دن (یعنی قیامت کا) مالک ہے (1)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف6 :يَوْمِ الدِّينِکے معنی یوم جزاء کے ہیں اس دنیا میں بھی مکافات یعنی جزائے اعمال کا سلسلہ جاری رہتا ہے مگر اس جزا کا مکمل ظہور چونکہ قیامت کے دن ہوگا اس لیے قیامت کے دن کو خاص طور پر’’ يَوْمِ الدِّينِ‘‘کہا گیا ہے ( رازی) اور اللہ تعالیٰ کے اس دن کا مالک ہونے کے یہ معنی ہیں کہ اس روز ظاہری طور پر بھی مالکیت اور ملوکیت کا یہ سلسلہ ختم ہوجائے گا اور مخلوقات سے جملہ اختیارات ظاہری بھی سلب کرلیے جائیں گے ( قرطبی )