سورة الصافات - آیت 170
فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
عنقریب جان لیں گے (١)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٠ یعنی جب یہ کتاب، قرآن ان کے پاس آگئی تو یہ اس سے انکار کرنے پر تل گئے۔ ف ١١ یعنی اس انکار کا نتیجہ معلوم ہوجائے گا۔ ( قرطبی)