سورة الصافات - آیت 143
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی نیک بندوں میں سے جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہتے ہیں یا نماز پڑھتے ہیں۔ سورۃ انبیاء میں ہے کہ حضرت یونس ( علیہ السلام) جونہی مچھلی کے پیٹ میں پہنچے تو انہوں نے اپنے رب کو ان الفاظ سے پکارا İ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ Ĭ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو ہر عیب سے پاک ہے، بیشک میں ہی قصور وار ہوں۔