سورة الصافات - آیت 113
وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے ابراہیم و اسحاق (علیہما السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں (١) اور ان دونوں کی اولاد میں بعضے تو نیک بخت اور بعض اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والے ہیں (٢)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 برکت میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ انہیں کثیر اولاد بنایا اور ان کی اولاد میں سلسلہ نبوت رکھا۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں :” دونوں کہا دونوں بیٹوں کو، دونوں سے بہت اولاد پھیلی۔ اسحاق ( علیہ السلام) کی اولاد میں نبی گزرے بنی اسرائیل کے اور اسماعیل ( علیہ السلام) کی اولاد میں عرب، جن میں ہمارے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہوئے۔ (موضح)