سورة الصافات - آیت 105

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا (١) بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٨ یعنی انہیں آزمائشوں سے اسی طرح سرخرو کر کے نکالتے ہیں اور ان کے درجات بلند کرتے ہیں۔