سورة الصافات - آیت 84
إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل لائے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٩ اپنے مالک کے پاس آنے سے مراد ہر طرف سے منہ موڑ کر اس کی طرف متوجہ ہونا ہے اور پاک دل سے مراد ایسا دل ہے جو شرک، کفر، بدعت شکوک و شبہات اور ہر قسم کے اعتقادی یا عملی خرابی سے پاک ہو۔