سورة الصافات - آیت 48
وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہونگی (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2” قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ‘‘یعنی اپنے شوہروں کے علاوہ کسی اور کی طرف نگاہ نہ اٹھانے والی اور ” عِينٌ “ خوبصورت بڑی آنکھوں والی، جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایاİ حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِĬ (سورہ الرحمن : 72)