سورة الصافات - آیت 31

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی بات ثابت ہوچکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٨ مالک کے فرمودہ سے مراد اللہ تعالیٰ کا وہ قول ہے جو اس نے حضرت آدم ( علیہ السلام) کی پیدائش کے بعد شیطان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا : (لا ملان جھنم منک و ممن تبعک منھم اجمعین ) (کذافی الموضح)