سورة الصافات - آیت 11
فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے ان کے علاوہ پیدا کیا ہے؟ (١) ہم نے (انسانوں) کو لیسدار مٹی سے پیدا کیا ہے؟ (٢)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 اور ظاہر ہے کہ جو خدا اتنی عظیم الشان اور لا تعداد مخلوقات کو وجود میں لا سکتا ہے اس کے لئے انسانوں کو دوبارہ زندگی بخشنا کچھ مشکل نہیں ہو سکتا۔