سورة يس - آیت 73
وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
انہیں ان میں سے اور بھی بہت سے فائدے ہیں (١) اور پینے کی چیزیں۔ کیا پھر (بھی) یہ شکر ادا نہیں کریں گے؟
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٠ مثلاً ان کی کھال، چربی، سینگ، بال اور آنتوں وغیرہ سے سینکڑوں چیزیں بناتے ہیں۔ ف ١١ یعنی دودھ اور وہ چیزیں جو دودھ سے بنتی ہیں۔