سورة يس - آیت 60
أَلَمْ أَعْهَدْ إِلَيْكُمْ يَا بَنِي آدَمَ أَن لَّا تَعْبُدُوا الشَّيْطَانَ ۖ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اے اولاد آدم! کیا میں نے تم سے قول قرار نہیں لیا تھا کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرنا (١) وہ تمہارا کھلا دشمن ہے (٢)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ١٠ یعنی اس کے بتائے ہوئے راستے کو اختیار نہ کرنا۔ یہ ان سے بطور سرزنش کہا جائے گا۔ (ابن کثیر)۔