سورة يس - آیت 59
وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اے گناہ گارو ! آج تم الگ ہوجاؤ (١)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٩ یعنی ان سے ہٹ کر کھڑے ہو تمہارا ان سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ یا ( آپس میں ایک دوسرے سے) الگ ہوجائو“۔ چنانچہ یہود و نصاریٰ، مجوس اور مشرک سب ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گے۔ ( دیکھئے روم : ١٤، یونس ٢٨)