سورة يس - آیت 51
وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَإِذَا هُم مِّنَ الْأَجْدَاثِ إِلَىٰ رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تو صور کے پھونکے جاتے ہی سب (١) اپنی قبروں سے اپنے پروردگار کی طرف (تیز تیز) چلنے لگیں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٥ ابن کثیر میں ہے کہ اس سے مراد نفخہ ثالثہ یعنی نفخہ بعث ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ دونوں صووں کے درمیان چالیس برس کا فاصلہ ہوگا۔ ( وحیدی)