سورة يس - آیت 35
لِيَأْكُلُوا مِن ثَمَرِهِ وَمَا عَمِلَتْهُ أَيْدِيهِمْ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تاکہ (لوگ) اس کے پھل کھائیں (١) اور اس کو ان کے ہاتھوں نے نہیں بنایا (٢) پھر کیوں شکر گزاری نہیں کرتے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے ” اس لئے یہ لوگ اس کا میوہ اور وہ چیز کھائیں جسے یہ اپنے ہاتھوں سے بناتے “۔ یعنی مصنوعی غذا جسے قدرتی پیداوار تے تیار کرتے ہیں، مثلاً گنے سے شکر، انگور سے شیرہ، گندم سے روٹی اور سبزیوں سے سالن وغیرہ۔