سورة فاطر - آیت 15
يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللَّهِ ۖ وَاللَّهُ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اے لوگو! تم اللہ کے محتاج ہو (١) اور اللہ بے نیاز (٢) اور خوبیوں والا ہے (٣)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی تم ہر لمحہ اور ہر آن اپنے وجود اور بقاء میں اسی کے محتاج ہو اور اس نے باوجود خود ” بے پروا“ ہونے کے تمہارے لئے زندگی کے اسباب فراہم کئے۔ پھر وہ حمید بھی ہے اگر تم ایمان لے آئو گے تو آخرت میں تمہیں اپنی نعمتوں سے نوازے گا۔ ( کبیر)۔