سورة فاطر - آیت 7

الَّذِينَ كَفَرُوا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو لوگ کافر ہوئے ان کے لئے سخت سزا ہے اور جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ان کے لئے بخشش ہے اور (بہت) بڑا اجر (١)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٦ یعنی ان کے اعمال سے بڑھ کر یہاں بڑے ثواب سے مراد جنت اور اس کی نعمتیں ہیں۔ ( قرطبی)