سورة سبأ - آیت 48

قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَّامُ الْغُيُوبِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کہہ دیجئے! کہ میرا رب حق (سچی وحی) نازل فرماتا ہے وہ ہر غیب کا جاننے والا ہے (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٨ لہٰذا وہ جو بات کہتے ہیں سچی کہتے ہیں ” یقذف بالحق) کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ حق کو باطل سے ٹکرا کر حق کو غالب اور باطل کو مغلوب کر رہا ہے۔ ( دیکھئے سورۃ انبیاء : آیت ١٨) ف ٩ مراد ہیں وہ باتیں جو دوسروں سے پوشیدہ ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ سے تو کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔