سورة سبأ - آیت 38
وَالَّذِينَ يَسْعَوْنَ فِي آيَاتِنَا مُعَاجِزِينَ أُولَٰئِكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جو لوگ ہماری آیتوں کے مقابلے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں یہی ہیں جو عذاب میں پکڑ کر حاضر رکھے جائیں گے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٤ یعنی کبھی طعن کرتے ہیں اور کبھی ان میں عیب نکالتے ہیں۔