سورة سبأ - آیت 26

قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انہیں خبر دے دیجئے کہ سب کو ہمارا رب جمع کر کے پھر ہم میں سے سچے فیصلے کر دے گا (١) وہ فیصلے چکانے والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی ظاہر کر دے گا کہ ہم دونوں میں کون ہدایت پر تھا اور کون کھلی گمراہی میں مبتلا تھا۔ ف 7 لہٰذا اسی کا فیصلہ مبنی بر علم و حکمت اور خواہش سے خالی ہوسکتا ہے۔ ( کبیر)