سورة سبأ - آیت 18

وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْقُرَى الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَقَدَّرْنَا فِيهَا السَّيْرَ ۖ سِيرُوا فِيهَا لَيَالِيَ وَأَيَّامًا آمِنِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم نے ان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دے رکھی تھی چند بستیاں اور (آباد) رکھی تھیں جو سر راہ ظاہر تھیں (١) اور ان میں چلنے کی منزلیں مقرر تھیں (٢) ان میں راتوں اور دنوں کو بھی امن و امان چلتے پھرتے رہو۔ (٣)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 5 یعنی جب یہ لوگ تجارت کی غرض سے اپنے وطن یمن سے ملک شام کا سفر کرتے تھے تو بے خوف و خطر اور آرام و سکون سے کرتے۔ ہر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر گائوں آباد تھے اس لئے زاد راہ اور پانی کا ذخیرہ رکھنے کی بھی ضرورت نہ پڑتی۔ رات کو یادن کو جس گائوں میں بھی پہنچ جاتے وہاں کھانے پینے کے لئے سب کچھ مل جاتا۔