سورة آل عمران - آیت 70

يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَأَنتُمْ تَشْهَدُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اے اہل کتاب تم باوجود قائل ہونے کے پھر بھی دانستہ اللہ کی آیات کا کیوں کفر کر رہے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 آیات اللہ سے مراد نبوت محمدیه( ﷺ) کے بارے میں وہ بشارتیں ہیں جو اگلے انبیا ( علیہ السلام) سے منقول تھیں۔ یہود ان کو اپنے طور پر صحیح سمجھتے تھے مگر آیات علی العموم بھی مرادہو سکتی ہیں۔ (شوکانی۔ وحیدی)