سورة سبأ - آیت 11
أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ ۖ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہ تو پوری پوری زرہیں بنا (١) اور جوڑوں میں اندازہ رکھ تم سب نیک کام کرو (٢) یقین مانو کہ میں تمہارے اعمال دیکھ رہا ہوں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یا ” السَّرْدِ “ کے معنی زرہ بانی کی صنعت اور کام کے ہیں اور قَدِّرْسے مراد یہ ہے کہ بقدر ضرورت یہ کام کرو اور بقیہ اوقات عبادت الٰہی میں صرف کرو، جیسا کہ بعد میں ” وَاعْمَلُوا صَالِحًا ‘‘سے معلوم ہوتا ہے۔ ( کبیر)۔