سورة آل عمران - آیت 69

وَدَّت طَّائِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يُضِلُّونَكُمْ وَمَا يُضِلُّونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اہل کتاب کی ایک جماعت چاہتی ہے کہ تمہیں گمراہ کردیں دراصل وہ خود اپنے آپ کو گمراہ کر رہے ہیں اور سمجھتے نہیں (١

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یہاں طائفہ اہل کتاب سے مراد بنو نضیر اور بنو قریظہ ہیں جو بعض مسلمانوں کو یہودی بنانے میں کو شاں رہتے تھے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ فرمایا مسلمان تو ان کے بہکانے میں کیا آئیں گے وه تو ایمان میں پخته هیں ۔یه خود هی مارے جائیں گے۔ (شوکانی۔ وحیدی )