سورة الأحزاب - آیت 57

إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو ایذاء دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ کی پھٹکار ہے اور ان کے لئے نہایت رسواکن عذاب ہے (١)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٣ اللہ تعالیٰ کو ستانا کفر و شرک اور اس کی نافرمانی کرنا ہے اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ستانا یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تکذیب و مخالفت کی جائے، ازواج (رض) و مطہرات پر طعن و تشنیع کیا جائے، صحابہ (رض) کے حق میں طعن کیا جائے۔ حدیث میں ہے :” من اذاھم فقد اذانی“ ( ابن کثیر)