سورة الأحزاب - آیت 47
وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُم مِّنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
آپ مومنوں کو خوشخبری سنا دیجئے! کہ ان کے لئے اللہ کی طرف سے بڑا فضل ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 بقیہ امتوں سے ان کے درجات بلند ہوں گے اور انہیں جنت نصیب ہوگی جیسا کہ شوریٰ ( آیت : 22) میں اس ” فضل کبیر“ کی تفسیر وارد ہے۔ ( قرطبی)