سورة الأحزاب - آیت 31

وَمَن يَقْنُتْ مِنكُنَّ لِلَّهِ وَرَسُولِهِ وَتَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤْتِهَا أَجْرَهَا مَرَّتَيْنِ وَأَعْتَدْنَا لَهَا رِزْقًا كَرِيمًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور تم میں سے جو کوئی اللہ کی اور اس کے رسول کی فرماں برداری کرے گی اور نیک کام کرے گی ہم اسے اجر (بھی) دوہرا دیں گے (١) اور اس کے لئے ہم نے بہترین روزی تیار کر رکھی ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ١ یعنی جس طرح تمہارے مقام کے بلند ہونے کا تقاضا یہ ہے کہ نافرمانی کی صورت میں دگنا عذاب ہوا اسی طرح اس کا یہ بھی تقاضا ہے کہ نیکی اور تابعداری کی صورت میں دگنا اجر ملے۔ ف ٢ اور اس سے بڑی نعمت اور کیا ہوگی کہ جنت کے اعلیٰ مقام ( وسیلہ) میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رہینگی۔ ( ابن کثیر)