سورة الأحزاب - آیت 27

وَأَوْرَثَكُمْ أَرْضَهُمْ وَدِيَارَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ وَأَرْضًا لَّمْ تَطَئُوهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اس نے تمہیں ان کی زمینوں کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے مال کا وارث کردیا (١) اور اس زمین کا بھی جس کو تمہارے قدموں نے روندا نہیں (٢) اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٤ یعنی مفسرین نے لکھا ہے کہ اس سے ارض خیبر کی طرف اشارہ ہے۔ جس پر مسلمانوں نے ٧ ھ میں فتح پائی۔ اور بعض نے مکہ اور بعض نے فارس اور روم کے علاقے مراد لیے ہیں۔ عکرمہ (رح) کہتے ہیں کہ اس سے ہر وہ زمین مراد ہے جسے قیامت تک مسلمان فتح کریں۔ ( شوکانی)۔