سورة السجدة - آیت 29
قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جواب دے دو کہ فیصلے والے دن ایمان لانا بے ایمانوں کو کچھ کام نہ آئے گا اور نہ انھیں ڈھیل دی جائے گی (١)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٩ یعنی جب وہ دن آئے گا اس وقت اگر تم اسے آنکھوں دیکھی حقیقت پاکر ایمان لے آئو تو تمہارا ایمان معتبر نہ ہوگا اور نہ تمہیں ایمان لانے کے لیے کوئی مہلت دی جائے گی۔