سورة السجدة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ (سورۃ السجدۃ۔ سورۃ نمبر ٣٢۔ تعداد آیات ٣٠)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 یہ پوری سورۃ مکی ہے۔ بعض مفسرین نے اس کی آیت افمن کان مومنا سے الذی کنتم بہ تکذبون تک تین آیتوں کو اور بعض نے تتجافی جنوبھم سے الذی کنتم بہ تکذبون تک پانچ ایٓتوں کو غیر مکی قرار دیا ہے۔ ” صحاح ستہ‘ کی تمام کتابوں میں حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ’ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) “ جمعہ کے روز نماز فجر کی پہلی رکعت میں یہ سورۃ پڑھا کرتے تھے۔ (فتح البیان)