سورة لقمان - آیت 26

لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْغَنِيُّ الْحَمِيدُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ سب اللہ ہی کا ہے (١) یقیناً اللہ تعالیٰ بہت بڑا بے نیاز (٢) اور سزاوار حمد ثنا ہے (٣)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یعنی نہ صرف خالق ہے بلکہ مالک بھی ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ تعریف بھی اسی کی ہے۔ (رازی) ف 4 سب اس کے محتاج اور بے بس بندے ہیں۔ کوئی اس کی تعریف کرے یا نہ کرے۔ وہ بذات خود تعریف کا سزا وار ہے۔ (نیز دیکھیے آیت 12)