سورة لقمان - آیت 22
وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ ۗ وَإِلَى اللَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جو (شخص) اپنے آپ کو اللہ کے تابع کر دے (١) اور ہو بھی نیکوکار (٢) یقیناً اس نے مضبوط کڑا تھام لیا (٣) تمام کاموں کا انجام اللہ کی طرف ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی ایمان اور عمل صالح اختیار کرے عمل میں احسان یہ ہے کہ عمل خالص اللہ تعالیٰ کے لئے ہو یعنی ریا کاری سے پاک ہو اور پھر شریعت کی ہدایت کے مطابق ہو۔ (دیکھیے سورۃ بقرہ 112) ف 11 جس کے بعد اسے بھٹکنے اور انجام بد سے دوچار ہونے کا کوئ خطرہ نہیں۔ ف 12 ووہی ان کا بدلہ دے گا۔