سورة لقمان - آیت 21

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا ۚ أَوَلَوْ كَانَ الشَّيْطَانُ يَدْعُوهُمْ إِلَىٰ عَذَابِ السَّعِيرِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کی تابعداری کرو تو کہتے ہیں کہ ہم نے تو جس طریق (١) پر اپنے باپ دادوں کو پایا ہے اسی کی تابعداری کریں گے، اگرچہ شیطان ان کے بڑوں کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 تب بھی یہ ان کے ساتھ دوزخ کی آگ میں جا کو دیں گے؟” یعنی کتاب اللہ اور پیغمبر کی ہدایت کے مقابل ہمیں اپنے جاہل اسلاف کے عمل کو پیش کرتے ہیں پھر اس سے بڑھا کر گمراہی اور کیا ہو سکتی ہے؟ (دیکھیے بقرہ آیت 87 مائدہ آیت 104)