سورة الروم - آیت 55
وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يُقْسِمُ الْمُجْرِمُونَ مَا لَبِثُوا غَيْرَ سَاعَةٍ ۚ كَذَٰلِكَ كَانُوا يُؤْفَكُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جس دن قیامت (١) برپا ہوجائے گی گناہگار لوگ قسمیں کھائیں گے کہ (دنیا میں) ایک گھڑی کے سوا نہیں ٹھہرے (٢) اسی طرح بہکے ہوئے ہی رہے (٣)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 2 یا اپنی برزخی زندگی میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں ٹھہرے۔ قیامت کے دن کی ہولناکیوں اور عذاب جہنم کے سامنے دیکھ کر یہ احساس پیدا ہوگا ہوسکتا ہے کہ قیامت سے پہلے کچھ وقفہ ہوجی اٹھنے کے بعد ایک ساعت محسوس ہو۔ ف 3 یعنی وہاں بھی یہ اسی طرح کے غلط اندازے لگایا کرتے تھے چنانچہ جھوٹی قسمیں کھا کھا کر کہا کرتے تھے کہ مرنے کے بعد بس فنا ہوجانا ہے کوئی آخرت و آخرت آنے والی نہیں ہے جس کے لئے کوئی تیاری کی جائے۔