سورة الروم - آیت 44
مَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِأَنفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کفر کرنے والوں پر ان کے کفر کا وبال ہوگا اور نیک کام کرنے والے اپنی ہی آرام گاہ سنوار رہے ہیں۔ (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یا (جنت یا قبر میں) اپنے لئے آرام کی جگہ بنائیں گے۔ یہ ” لِأَنْفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ “ کا لفظی ترجمہ ہے اور یہ آیت ’ ’يَصَّدَّعُونَ “ کی تفسیر ہے۔ یعنی آخرت میں کافر اور مومن الگ الگ ہوجائیں گے۔