سورة الروم - آیت 29
بَلِ اتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَهْوَاءَهُم بِغَيْرِ عِلْمٍ ۖ فَمَن يَهْدِي مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ ۖ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بلکہ بات یہ ہے کہ یہ ظالم تو بغیر علم کے (١) خواہش پرستی کر رہے ہیں، اسے کون راہ دکھائے جسے اللہ تعالیٰ راہ سے ہٹا دے (٢) ان کا ایک بھی مددگار نہیں (٣)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 اللہ تعالیٰ کی طرف گمراہی کی نسبت اس اعتبار سے ہے کہ وہ ہر چیز کا خالق ہے ورنہ انسان کی گمراہی کا سبب خود اس کی ہٹ دھرمی ہے۔