سورة الروم - آیت 15
فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَهُمْ فِي رَوْضَةٍ يُحْبَرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو ایمان لا کر نیک اعمال کرتے رہے وہ تو جنت میں خوش و خرم کردیئے جائیں گے (١)
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
8۔ یعنی ان کی خوب خاطرداری اور مہمان نوازی ہوگی اور ہر لمحہ تازہ سرور حاصل ہوتا رہے گا۔ بعض نے لکھا ہے کہ ” یحبون“ کے معنی ہیں ” ان کو گیت اور نغموں سے لذت اندوز کیا جائے گا۔ بہرحال ” یحبون“ کا لفظ ہر قسم کی خوشی اور انعام و اکرام کو شامل ہے۔ (قرطبی۔ کبیر)