سورة الروم - آیت 14

وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَتَفَرَّقُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن (جماعتیں) الگ الگ ہوجائیں گی (١)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف7۔ فرقے یعنی گروہ، چنانچہ ایک گروہ مومنوں کا ہوگا جو جنت میں جائے گا اور دوسرا کافروں، منافقوں اور مشرکوں کا جوابدا ً جہنم میں جائے گا۔ İ‌فَرِيقٌ ‌فِي الْجَنَّةِ ‌وَفَرِيقٌ ‌فِي السَّعِيرِĬ (شوریٰ:7) یہ حساب و کتاب مکمل ہوجانے کے بعد کی کیفیت ہے۔ چنانچہ قتادہ (رح) کہتے ہیں کہ اس کے بعد یہ دونوں گروہ آپس میں کبھی نہ ملیں گے، چنانچہ آگے اسی کی تفصیل آرہی ہے۔ (ابن کثیر، شوکانی)