سورة العنكبوت - آیت 68

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكَافِرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اس سے بڑا ظالم کون ہوگا ؟ جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے (١) یا جب حق اس کے پاس آجائے وہ اسے (٢) جھٹلائے، کیا ایسے کافروں کا ٹھکانا جہنم نہ ہوگا ؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔