سورة العنكبوت - آیت 66

لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ وَلِيَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں (١) ابھی ابھی پتہ چل جائے گا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف12۔ بتوں کے تھانوں پر جا کر نذر مانتے اور چڑھاوے چڑھاتے ہیں۔ آج کل کے مسلمان ان سے بھی بدتر ہیں کہ یہ مصیبت کے وقت بھی غیر اللہ کو پکارتے اور ان کے نعرے لگاتے ہیں۔ اعاذنا اللہ من ھذہ الضلالۃ۔