سورة العنكبوت - آیت 62

اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے فراخ روزی دیتا ہے اور جسے چاہے تنگ (١) یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے والا ہے (٢)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ یا ” اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جسے (جب) چاہتا ہے اور فراغت سے روزی دیتا ہے اور (جب) چاہتا ہے اسے تنگی سے روزی دیتا ہے۔ “6۔ وہ اپنے بندوں کی مصلحتوں سے خوب واقف ہے کہ کس کے حق میں فراغت سے روزی دینا بہتر ہے اور کس کے حق میں تنگی سے روزی دینا۔ یا ایک ہی بندے کو کب فراغت سے روزی دینا بہتر ہے اور کب تنگی سے۔ (ابن کثیر)