سورة العنكبوت - آیت 16
وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور ابراہیم (علیہ السلام) نے بھی اپنی قوم سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرتے رہو، اگر تم میں دانائی ہے تو یہی تمہارے لئے بہتر ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
6۔ یعنی اس کے ساتھ شرک اور اس کی نافرمانی کرنے سے ڈرو۔7۔ اور شرک میں کسی طرح کی کوئی بہتری نہیں ہے یا ” اگر تمہیں کچھ بھی علم ہے“ جس سے تم خیر و شر میں تمیز کرسکو۔ (شوکانی)