سورة العنكبوت - آیت 9
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصَّالِحِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک کام کئے انھیں اپنے نیک بندوں میں شمار کرلوں گا۔ (١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف7۔ یعنی ان کا حشر نیکوں کے ساتھ کرینگے یا انہیں نیکوں کی جگہ (جنت) میں داخل کریں گے اور پھر ایسی اولاد اپنے مشرک والدین کے ساتھ نہیں اٹھائی جائے گی گو دنیا میں ان کے ساتھ سب سے زیادہ قریبی رشتہ تھا کیونکہ قیامت کے دن حشر انہی کے ساتھ ہوگا جن سے محبت دینی تھی۔ (ابن کثیر)