سورة القصص - آیت 51

وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہم برابر پے درپے لوگوں کے لئے اپنا کلام بھیجتے رہے (١) تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ (٢)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

7۔ یعنی ایک کے بعد دوسرا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مبعوث کیا اور ایک کے بعد دوسری نصیحت بھیجی تاکہ کسی طرح وہ خواب غفلت سے بیدار ہوں یا اس قرآن میں ہم وعدہ وعید، قصص و عبر اور نصائح و مواعظ تدریجاً اس لئے بھیج رہے ہیں کہ کسی طور یہ نصیحت حاصل کریں۔ اس صورت میں یہ لو لا نزل علیہ القرآن جملہ واحدۃ کا جواب ہوگا۔ (کبیر)