سورة القصص - آیت 41
وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ ۖ وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يُنصَرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے انھیں ایسے امام بنا دیئے کہ لوگوں کو جہنم کی طرف بلائیں (١) اور روز قیامت مطلق مدد نہ کئے جائیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف3۔ یا ” ہم نے انہیں دوزخ کی دعوت دینے والے سردار بنایا۔“ یعنی وہ اپنے بعد آنے والے لوگوں کے لئے مثال قائم کر گئے کہ یوں خدا کی نافرمانی کی جاتی ہے جس کا انجام دوزخ ہے۔