سورة القصص - آیت 21
فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ ۖ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس موسیٰ (علیہ السام) وہاں سے خوفزدہ ہو کر دیکھتے بھالتے نکل کھڑے ہوئے (١) کہنے لگے اے پروردگار! مجھے ظالموں کے گروہ سے بچا لے۔ (٢)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف11۔ جو بے قصور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ کسی شریعت یا انصاف کے قانون سے ایسی خفیف بے احتیاطی کی سزا قتل نہیں ہے۔ (وحیدی)